جئے پور، 27/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ممبئی کی ٹیم جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ-2 کا مقام حاصل کرنا چاہتی تھی، لیکن پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی اور خود ٹاپ-2 میں جگہ بنا لی۔ اب پنجاب کے 14 میچوں میں 19 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ ممبئی کے بھی 14 میچوں میں 16 پوائنٹس ہیں، جس کی وجہ سے ممبئی اب چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ کل ہونے والے لکھنؤ اور بنگلورو کے میچ کا بھی کافی اثر ہوگا، اگر بنگلورو جیت جاتی ہے تو اس کے 19 پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے یا دوسرے نمبر پر پہنچ سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں بنگلورو تیسرے نمبر پر رہے گی جبکہ گجرات 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔
آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ممبئی کی ٹیم جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ-2 کا مقام حاصل کرنا چاہتی تھی، لیکن پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی اور خود ٹاپ-2 میں جگہ بنا لی۔ اب پنجاب کے 14 میچوں میں 19 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ ممبئی کے بھی 14 میچوں میں 16 پوائنٹس ہیں، جس کی وجہ سے ممبئی اب چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ کل ہونے والے لکھنؤ اور بنگلورو کے میچ کا بھی کافی اثر ہوگا، اگر بنگلورو جیت جاتی ہے تو اس کے 19 پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے یا دوسرے نمبر پر پہنچ سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں بنگلورو تیسرے نمبر پر رہے گی جبکہ گجرات 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔
بہرحال، آج کے میچ میں پنجاب کی جیت کے اصل ہیرو عرشدیپ سنگھ اور پریانش آریہ و جوش انگلس رہے۔ عرشدیپ نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورس میں 28 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ سلامی بلے باز پریانش آریہ نے 35 گیندوں پر طوفانی انداز میں 62 رن بنائے، جبکہ جوش انگلس نے 64 گیندوں پر 73 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ آخر میں کپتان شریئس ایر نے بھی 16 گیندوں پر تیز رفتاری کے ساتھ ناٹ آؤٹ 26 رن بنا کر میچ کو ختم کیا۔ پنجاب نے 18.3 اوورس میں 3 وکٹ کے نقصان پر جیت کے لیے ضروری ہدف حاصل کر لیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ (4 اوورس میں 23 رن دے کر 1 وکٹ) اور مشیل سینٹنر (4 اوورس میں 41 رن دے کر 2 وکٹ) ہی ایسے گیندباز رہے، جنھوں نے بلے بازوں کو پریشان کیا۔ باقی گیندبازوں نے تو رن بھی لٹائے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لیا۔
اس سے قبل ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنائے تھے۔ سلامی بلے بازوں ریان ریکلٹن (27 رن) اور روہت شرما (24 رن) نے پہلے وکٹ کے لیے 45 رنوں کی شراکت داری کی، لیکن روہت شرما نے کم رفتاری کے ساتھ رن بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں سوریہ کمار یادو نے 39 گیندوں پر 57 رن بنا کر ٹیم کو اہم تعاون دیا۔ ول جیکس (8 گیندوں میں 17 رن)، کپتان ہاردک پانڈیا (15 گیندوں میں 26 رن) اور نمن دھیر (12 گیندوں میں 20 رن) نے چھوٹی لیکن تیز اننگ کھیلی، جس کی وجہ سے ٹیم کا اسکور 184 تک پہنچ پایا۔