بنگلورو ، 14/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں باگل کوٹ اور داونگیرے سے کامیابی حاصل کرنے والے اومیش ہلپا میٹی اور سمرتھ شامنور ملیکارجن نے جمعرات کو ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران بطور رکنِ اسمبلی حلف اٹھایا۔
تقریبِ حلف برداری کے موقع پر اسپیکر اسمبلی یو ٹی قادر، ڈپٹی اسپیکر رودرپا لمانی، وزیرِ تعمیراتِ عامہ ستیش جارکی ہولی اور رکنِ پارلیمان پربھا ملیکارجن سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب پُرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں نو منتخب اراکینِ اسمبلی کو مبارکباد دی گئی اور ان سے عوامی خدمت کے سلسلے میں بہتر کارکردگی کی توقع ظاہر کی گئی۔