ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’’یواندھی‘‘ اسکیم، کرناٹک حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان — رجسٹریشن جاری

بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’’یواندھی‘‘ اسکیم، کرناٹک حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان — رجسٹریشن جاری

Sat, 19 Jul 2025 11:34:44    S O News

بنگلورو، 19 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)کرناٹک حکومت نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی مالی امداد کے لیے ایک نئی فلاحی اسکیم ’’یواندھی‘‘ (Yuva Nidhi) کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی خصوصی مہم 7 جولائی سے شروع ہو چکی ہے، جو 7 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ’’یواندھی‘‘ اسکیم ان نوجوانوں کے لیے متعارف کی گئی ہے جنہوں نے سال 2023 یا 2024 میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن یا ڈپلومہ کورس مکمل کیا ہے لیکن تاحال کسی بھی قسم کی ملازمت حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ محکمہ صنعت و روزگار کی نگرانی میں جاری اس اسکیم کا مقصد ایسے بے روزگار نوجوانوں کو وقتی طور پر مالی سہارا فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت گریجویٹ امیدواروں کو ماہانہ ₹3000 اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ماہانہ ₹1500 وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ مالی مدد زیادہ سے زیادہ دو سال تک یا روزگار حاصل ہونے تک (جو بھی پہلے ہو) جاری رہے گی۔ رقم امیدواروں کے بینک کھاتوں میں براہ راست ڈائریکٹ بینفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

تاہم حکومت نے اسکیم کے لیے چند شرائط بھی مقرر کی ہیں۔ ایسے امیدوار اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے جو مزید تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تربیت کے دوران مشاہرہ حاصل کر رہے ہیں، سرکاری یا نجی نوکری میں مصروف ہیں، کسی اور سرکاری اسکیم یا بینک قرض کے ذریعے خود روزگار حاصل کر چکے ہیں یا جو گزشتہ چھ سالوں سے کرناٹک میں مقیم نہیں ہیں۔

حکومت نے اہل امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے ریاستی پورٹل www.sevasindhugs.karnataka.gov.in پر درخواست دینے کی ہدایت دی ہے۔


Share: