ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو پرساد یادو کا کرارا جواب: چھاپہ، چھاپہ، کہاں چھاپہ،چھاپہ تو ہم 2019 میں ماریں گے

لالو پرساد یادو کا کرارا جواب: چھاپہ، چھاپہ، کہاں چھاپہ،چھاپہ تو ہم 2019 میں ماریں گے

Sat, 20 May 2017 11:34:12    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)غیراعلانیہ جائیداد کے الزام پر لالو یادو نے صفائی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے، یہ سب مجھے بدنام کرنے کی بی جے پی کی سازش ہے۔ تحقیقات سے ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے ،چھاپہ ماری کو لے کر لالو نے کہا کہ 22 جگہ چھاپے ماری کہاں ہوئی، بتائیے؟، 22 جگہ چھاپے کی بات سے میری شبیہ کو نقصان ہوا ہے۔ آج لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگو سنو!چاہے میری جو بھی حالت ہو، لالو تجھے دہلی کی کرسی سے اتارے گا، میں صاف صاف کہہ رہا ہوں کہ مجھے ڈرانے کی ہمت نہ کرو۔اس کے بعد بھی لالو نے ٹویٹ کیا، چھاپہ چھاپہ، چھاپہ، چھاپہ چھاپہ، کس کاچھاپہ؟ کس کو چھاپہ؟ چھاپہ تو ہم ماریں گے 2019 میں، میں دوسروں کا حوصلہ گراتا ہوں، میرا کون گرائے گا؟۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا ہے کہ اچک ڈولے،کچک ڈولے،کھیرا۔پیپل کبھی نہ ڈولے (مطلب مجھے کوئی ڈگا نہیں سکتا)، انگد کی طرح پاؤں گاڑ کے کھڑا ہوں،بی جے پی کو چین سے نہیں رہنے دوں گا۔


Share: