ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی ایس آئی ایس کے کوڈ ورڈ میں ہتھیار’چنا‘’بم‘ ’لڈو‘

آئی ایس آئی ایس کے کوڈ ورڈ میں ہتھیار’چنا‘’بم‘ ’لڈو‘

Sat, 22 Apr 2017 10:54:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یوپی اے ٹی ایس نے جمعرات کو 5ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک بڑے آپریشن کو انجام دیتے ہوئے 5مشتبہ آئی ایس دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ا س کے بعد دعوی کیا گیا ہے کہ گرفتارکئے گئے تمام مشتبہ لوگ آئی ایس کے خراسان ماڈیول سے تعلق رکھتے ہیں، گرفت میں آئے مشتبہ پکڑ میں نہ آنے پائے، اس کے لیے وہ لوگ کوڈ ورڈ میں بات کیا کرتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ خراسان ماڈیول چند ماہ قبل سامنے آئے کانپور-لکھنؤ والے پہلے خراسان ماڈیول سے بالکل الگ ہے ۔دراصل گرفت میں آئے لوگ مشتبہ کوڈ ورڈ میں بات کرتے تھے۔دعوی یہ بھی کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ چنا، لڈو، بڑا کام اور مسالا جیسے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا کرتے تھے۔اے ٹی ایس گزشتہ پانچ ماہ سے ان مشتبہ افراد پر نظر رکھ رہی تھی،اے ٹی ایس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر خفیہ ایجنسیوں نے ان کو کوڈ ورڈ میں بات کرتے ہوئے ٹریس کیا تھا، ان سے ابتدائی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ہتھیار کو چنا، چھوٹے بم کے لیے لڈو، دھماکہ خیز پاؤڈر کے لیے مسالا اور دہشت گرد انہ وارداتوں کے لیے بڑا کام جیسے کوڈ ورڈ کا استعمال کرتے تھے۔مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسپیشل سیل نے ہی یوپی اے ٹی ایس اور دیگر ایجنسیوں سے ان مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات شیئر کی تھی۔اے ٹی ایس ذرائع کے دعوی کے مطابق ، یہ دہشت گرد ملک میں ایک ساتھ کئی مقامات پر تباہی مچانا چاہتے تھے۔تفتیش میں خلاصہ ہواہے کہ ان کے ماڈیول میں 11رکن ہیں،ان لوگوں نے سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی ایس سے متاثر ہوکر اس ماڈیول کو کھڑا کیا تھا۔اے ٹی ایس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دہشت گرد سازش کے لیے فنڈنگ کس کی طرف سے اور کہاں سے کی گئی تھی، اے ٹی ایس ان مشتبہ افراد کی گرفتاری کو بڑی کامیاب مان رہی ہے۔


Share: