ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اجے شرکے پھر بی سی سی آئی کے سکریٹری مقررہوئے 

اجے شرکے پھر بی سی سی آئی کے سکریٹری مقررہوئے 

Wed, 21 Sep 2016 19:48:29    S.O. News Service

ممبئی، 21؍ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اجے شرکے کو بدھ کو دوبارہ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کا سکریٹری منتخب کیا گیا۔بورڈ کے 87ویں سالانہ اجلاس عام میں وہ بلامقابلہ سکریٹری منتخب ہوئے۔اس عہدے کے لیے کسی اور نے درخواست نہیں دی تھی ۔بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں انوراگ ٹھاکر کو ہی آئی سی سی اور اے سی سی میں بورڈ کا نمائندہ برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔جولائی میں ٹھاکر کے بورڈ کا صدر منتخب ہونے کے بعد شرکے کو سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔اس وقت بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا چیئر مین منتخب ہونے کے بعد ٹھاکر نے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔شرکے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے)کے صدر بھی ہیں۔


Share: