ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مڈیکیری: کار اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم؛ دونوں بائیک سوار ہلاک

مڈیکیری: کار اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم؛ دونوں بائیک سوار ہلاک

Sat, 21 Mar 2026 22:32:38    S O News
مڈیکیری: کار اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم؛ دونوں بائیک سوار ہلاک

مڈیکیری، 21 مارچ (ایس او نیوز): کرناٹک کے ضلع کوڈگو (کورگ) میں سنیچر دوپہر ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان پیش آئے زوردار تصادم میں دونوں بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، ایک کار میسورو سے تیتیمتی کے راستے گونیکوپّا کی جانب جا رہی تھی، جبکہ اسی سڑک پر مخالف سمت میں ننجنگوڈ کے رہائشی شیو کمار (25) اور کیرالہ کے ضلع پالکّڈ کے رہائشی محمد شہاب (27) اپنی اپنی موٹر سائیکلوں پر میسورو کی طرف جا رہے تھے۔ دیورپور کے قریب اچانک کار اور دونوں بائیکس کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی گونیکوپّا پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔


Share: