ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی اخراجات کا حساب نہ دینے کا شاخسانہ؛ بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخاب کی امیدوار،3سال کے لئے نااہل

انتخابی اخراجات کا حساب نہ دینے کا شاخسانہ؛ بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخاب کی امیدوار،3سال کے لئے نااہل

Sun, 07 May 2017 11:14:34    S.O. News Service

کاروار 7؍مئی (ایس او نیوز) بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے لئے منعقدہ سابقہ انتخابات کے دوران پاروتی لکشمن نائک بھی ایک امیدوار تھی۔ انتخابی ضابطے کے مطابق ہر امیدوار کو الیکشن کے بعد اپنے اخراجات کی تفصیلات ریاستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے ہوتے ہیں۔مگر پتہ چلا ہے کہ پاروتی نائک نے یہ قانونی ضرورت پوری نہیں کی تھی۔ اس لئے ریاستی الیکشن نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئندہ 3سال کے لئے اسے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاروتی نائک کو اس الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرا پڑا تھا۔

اسی دوران یہ خبر بھی ملی ہے کہ سرسی میونسپالٹی کے جن ۶ کانگریسی اراکین کی بلدیہ رکنیت پارٹی وہپ (حکم )  کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں منسوخ کردی گئی تھی، ان خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاری بھی ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے کی جارہی ہے اور جلد ہی وہاں ضمنی انتخابات منعقدہونے کے امکانا ت ہیں۔


Share: