ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں کنویں کی صفائی کے دوران دو افرادہلاک

اڈپی میں کنویں کی صفائی کے دوران دو افرادہلاک

Sat, 29 Apr 2017 21:19:43    S.O. News Service

اُڈپی 29؍اپریل (ایس او نیوز) یہاں سے قریب سبرامنیانگر نامی علاقے میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع  کے مطابق بیلتھنگڈی کے رہنے والے ہونپّاگوڈا اور اس کے خاندان والوں نے پچھلے پانچ چھ برسوں سے سبرامنیا نگر میں رہائش اختیار کی تھی۔ وہ لوگ گھر میں مٹھائیاں تیار کرکے بازار میں سپلائی کیا کرتے تھے۔کہاجاتا ہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے ہونپّا گوڈااور لوکیش نے اپنے گھر کے آنگن میں موجودکنویں کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران ہونپّا (۴۵سال) حادثاتی طور پر پیر پھسلنے سے60فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔ یہ دیکھ کر اس کا کزن لوکیش (۲۴سال) اس کی مدد کے لئے کنویں میں اتر پڑا۔ لیکن دونوں کنویں کے اندردم گھُٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مد د کے لئے فائر بریگیڈ والے بھی بڑی تاخیر سے پہنچے۔ دونوں لاشیں کنویں سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی گئیں۔اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

 


Share: