ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگست میں مودی کابینہ میں تبدیلی ممکن، کام نہ کرنے والوں کی ہوگی چھٹی

اگست میں مودی کابینہ میں تبدیلی ممکن، کام نہ کرنے والوں کی ہوگی چھٹی

Tue, 01 Aug 2017 10:47:11    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز کی نریندر مودی حکومت کی کابینہ میں جلد ہی بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔اس کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی صدر امت شاہ سے بات چیت کی ہے۔یہ تبدیلی اگست کے تیسرے ہفتے میں 18اگست کے آس پاس ہو سکتی ہے۔ذرائع کی مانیں تو اس ایڈجسٹمنٹ میں وزارت دفاع سمیت 4بڑی وزارتوں پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔وہیں کام نہ کرنے والے وزراء کی چھٹی ہو سکتی ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ میں 2019کے لوک سبھا انتخابات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔وہیں کچھ نئے چہروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ آنے والے اسمبلی انتخابات کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا۔غور طلب ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ اب راجیہ سبھا میں انٹری لے رہے ہیں،امید کہ جا سکتی ہے کہ انہیں حکومت میں کوئی بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے، اگرچہ شاہ اس بات کو ٹال رہے ہیں۔لکھنؤ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر کے عہدے سے ہی خوش ہیں۔بتا دیں کہ وینکیا نائیڈو کے نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کے بعد انفارمیشن اور براڈ وزارت اور شہری ترقی اور رہائش وزارت کا چارج بالترتیب مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور نریندر سنگھ تومر کو دیا گیا ہے۔وہیں وزیر خزانہ ارون جیٹلی بھی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے استعفی کے بعد ہی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔پاریکر ابھی گوا کے وزیر اعلی ہیں۔اسی طرح انل مادھو ڈیو مئی میں انتقال کے بعد سے مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ہرش وردھن ان کی ماحولیات کی وزارت کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں۔


Share: