جموں،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نیشنل کانفرنس نے این سی کانگریس اتحاد امیدوار کے طور پر سرینگر پارلیمانی حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات میں میدان میں اترے جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے واسطے منگل کو گھر گھر جا کر انتخابی مہم مہم کا آغاز کیا اور یہاں کشمیری پنڈتوں سے ووٹ مانگے۔ این سی کے اقلیتی سیل کے صدر ایم کے یوگی نے بتایاکہ نیشنل کانفرنس کے اقلیتی سیل نے منگل کوسرینگر پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار فاروق عبداللہ کی حمایت میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم کا آغاز کیا اور لوگوں سے کشمیر میں مستقل امن کے لئے سیکولر افواج کو مضبوط کرنے کی درخواست کی۔سری نگراوراننت ناگ لوک سبھا علاقے میں بالترتیب نو اور 12 اپریل لی کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔