ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں چھرا گھونپ کر چچازاد بھائی کا قتل ،قاتل گرفتار

بنٹوال میں چھرا گھونپ کر چچازاد بھائی کا قتل ،قاتل گرفتار

Wed, 17 May 2017 13:27:15    S.O. News Service

بنٹوال 17؍مئی (ایس او نیوز)شام کے وقت ایک بار میں شراب نوشی کے دوران دو چچازاد بھائیوں کے درمیان شروع ہونے والا جھگڑا آدھی رات کو قتل میں بدل جانے کی واردات بنٹوال کے بالتیل گرام میں پیش آئی ہے۔

کہتے ہیں کہ شراب نوشی کے دوران رنجیت اور راجیش نامی دو چچازاد بھائیوں میں مارپیٹ ہوئی اور پھر معاملہ رفع دفعہ ہوگیا۔ لیکن راجیش کے دل میں بدلہ لینے کی خواہش شدید ہوگئی تو وہ آدھی رات کوبجلی چلے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چچا کے گھر میں گھس پڑا اور ایک کمرے میں گہری نیند سوئے رنجیت(۲۸سال) پر چاقو سے حملہ کرکے فرار ہوگیا۔ چاقو کے گہرے زخموں سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے رنجیت نے اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔کہتے ہیں کہ رنجیت کے والدین نے جب راجیش کو حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ان دونوں پر بھی چاقو سے وار کیے ۔معمولی طور پر زخمی رنجیت کے والدین کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات انجام دے کر فرار ہونے والے راجیش(24سال) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 


Share: