ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیشی پولیس نے حکومت کے گم شدہ ناقد کو ڈھونڈ لیا

بنگلہ دیشی پولیس نے حکومت کے گم شدہ ناقد کو ڈھونڈ لیا

Wed, 05 Jul 2017 11:12:42    S.O. News Service

ڈھاکہ،4؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی پولیس نے معروف شاعر، لکھاری اور حکومت کے ناقد فرہاد مظہر کو تلاش کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ان کے اہل خانہ نے مظہر کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ فرہاد مظہر دارالحکومت ڈھاکا سے دو سو کلومیٹر دور ایک بس میں سوار ملے۔ مظہر کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ مظہر نے ایک ٹیلی فون کال پر انہیں بتایا تھا کہ انہیں اغوا کر کے لے جایا جا رہا ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ پولیس کا تاہم کہنا ہے کہ اس معاملے میں اغوا کے شواہد نہیں ملے ہیں۔


Share: