ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارتی این ایس اے کے دورے کے دوان تنازعہ پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی

بھارتی این ایس اے کے دورے کے دوان تنازعہ پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی

Wed, 26 Jul 2017 12:14:41    S.O. News Service

ڈوبھال کے دورے سے قبل چین کی دھمکی،ہم اپنے موقف میں کوئی نرمی نہیں برتیں گے
بیجنگ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گلوبل ٹائمز کے نئے اداریہ میں بھارت کے لیے ایک بار پھر کئی سخت پیغام ہیں۔چین کے اس میڈیا ادارے نے بھارت اورچین کے درمیان ڈوکلام کو لے کر چل رہے تعطل میں صاف کہا ہے کہ بھارت کسی قسم کے شک میں نہ رہے۔گلوبل ٹائمزنے کہا کہ بھارت کو اپنی فوج ہٹانی ہوگی اور تبھی کوئی بات چیت ممکن ہے۔امریکہ بھی اس معاملے میں بھارت کے ساتھ کھڑا دکھائی دے رہاہے۔چین کی جانب سے یہ تازہ بیان آیا ہے اور اس میں چین نے بھارت کے سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو بھی نشانہ بنایاہے۔چین نے ڈوبھال کو اس پورے تعطل کے لیے ذمہ دار بتایا ہے۔چین نے ڈوکلام میں جاری تعطل پر کہا ہے کہ بھارتی میڈیا یہ امید لگائے بیٹھا ہے اور یہ ماحول بنا رہا ہے کہ جب اجیت ڈوبھال برکس ممالک کے این ایس اے کی میٹنگ میں شامل ہونے بیجنگ آئیں گے تب اس تعطل کا حل نکل جائے گا۔گلوبل ٹائمزنے صاف کہا کہ ایسا کچھ ہونے نہیں جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں چین اور بھارت کے باہمی مسائل پربات چیت نہیں ہوگی۔


Share: