بھٹکل 8؍مئی (ایس او نیوز)سرکاری اسکیم کے تحت بھٹکل تعلقہ پنچایت کی جانب سے سال 2016-17کے منصوبے میں جسمانی معذورین کو موٹر گاڑی اور وہیل چئیر تقسیم کیے گئے۔
تعلقہ پنچایت سے جاری اخباری بیان کے مطابق معذورین کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی موٹر گاڑی جن لوگوں کو فراہم کی گئی ان کے نام یہ ہیں: ۱۔ تلسی داس چینّیا نائک (موڈ شیرالی)بینگرے، ۲۔ نیتراوتی کرشنا شیٹی( کوُلواڈی) ہاڈولی، ۳۔ نارائن سکریّا نائک (ہلّاری) کونار، ۴۔ رامچندرا انپاّنائک (گاندھی نگر) ہیبلے۔ اس کے علاوہ جن معذورین کو وھیل چئیر فراہم کی گئی ان کے نام اس طرح ہیں: ۱۔میور ہنو منتھا دیواڈیگا (کوٹدا مکّی) کائکینی، ۲۔ جئے رام نائک (پٹرا گدّے) ماولّی ۔ٰ، ۳۔ واسو ماستی نائک بینگرے، ۴۔ محمد عاطف( گاندھی نگر۔۲) ہیبلے، سرسوتی منجوناتھ دیش بھنڈاری (کوٹا کھنڈ) ماروکیری
اس موقع پر بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور تعلقہ پنچایت اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین وشنو دیواڑیگا سمیت کافی دیگر ممبران موجود تھے۔