بھٹکل 15/مئی (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) ۱۹/شعبان المعظم ۱۴۳۸ ھ مطابق ۹/مئی ۲۰۱۷ ء بروز منگل معہدالامام حسن البناء شہید کے زیر اہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کا سالانہ جلسہ ہوا،اجس میں چار طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ،اس کی اختتامی رسم حضرت مولانا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی کے ہاتھوں عمل آئی،مولانا نے ان حافظات کو قرآن پاک پڑھوایا اور دعا کرائی،امسال حافظ ہونے والی طالبات میں ’’مریم بنت محمد عمران اکرمی ۔طاہرہ بنت شفیق احمد پرا۔فاطمہ یمنیٰ بنت شفیع ارمار۔ سمرہ بنت کفایت اللہ صدیقہ‘‘ ہیں۔ اس سے پہلے مولانا نے قرآن اور حفظ قرآن کی فضیلت و اہمیت پر مختصرا بیان بھی کیا ، پروگرام میں طالبات نے حمد ،نعت ،نظم ،تقاریر، مکالمے کو اچھے انداز میں پیش کیا،جن سے جلسہ میں شریک خواتین خوب محظوظ ہوئیں،اس جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ ناجحہ ندرت فائزاتی (پرنسپل مدرسہ فرقانیہ شیرور)، محترمہ عزیزہ (پرنسپل تحفیظ القرآن بھٹکل)موجود تھیں ،وقت کی تنگ دامانی کی وجہ سے ان کے مختصر بیانات ہوئے جس کو مستورات نے بغور سماعت فرمایا۔دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونے والا یہ جلسہ اذان مغرب سے کچھ پہلے دعا اور تواضع کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ معہد کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات کے تین شعبے ہیں(۱)شعبہ حفظ :اس شعبہ میں اسکول و کالج میں زیر تعلیم طالبات کے لئے حفظ کلاسس کا نظم ہے ،اس میں ایک سوپچاس ۱۵۰؍طالبات تیرہ ۱۳؍معلمات کی زیر نگرانی حفظ قرآن کی سعادت حاصل کررہی ہیں،(3:30) سے شام چھ بجے(6:00) تک کاہے ۔ (۲)شعبہ فہم قرآن:خواتین کے لیے قرآن فہمی کے لئے جزء وقتی مستقل کلاسس چل رہے ہیں،جس میں تقریبا کم وبیش ؍۲۵ طالبات مستفید ہورہی ہیں،یہ کلاس ہفتہ میں پانچ دن سنیچر تا بدھ ظہر ڈھائی بجے(2:30) سے اذان عصر تک چلتا ہے ۔(۴)شعبہ تعلیم بالغات :اس میں بڑی عمر والی خواتین مسفیدہوتی ہیں ، اس شعبہ میں ۶۰؍طالبات زیر تعلیم ہیں،اس کا وقت صبح ساڑھے نو (9:30)سے ساڑھے گیارہ(11:30) تک کا ہے،الحمدللہ خواتین وفور شوق کے ساتھ اس درجہ سے مستفید ہورہی ہیں، اللہ تعالی علم کے ساتھ عمل کی بھی توفیق دے۔