ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم پی کو اپنے جال میں پھنسانے کے معاملے میں خاتون گرفتار

بی جے پی ایم پی کو اپنے جال میں پھنسانے کے معاملے میں خاتون گرفتار

Wed, 03 May 2017 12:02:01    S.O. News Service

نئی دہلی،2مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے آج ایک خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر بی جے پی کے ایک ایم پی کو اپنے جال میں پھنساکر ان سے پانچ کروڑ روپے کی مانگ کی تھی۔گجرات کے ولساڈ سے ممبر پارلیمنٹ کے سی پٹیل نے گزشتہ ہفتے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد خاتون نے شہر کی ایک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور دعوی کیا کہ پولیس نے ایم پی کے خلاف آبروریزی کی اس شکایت پر کارروائی نہیں کی۔خاتون نے دعوی کیا کہ ممبر پارلیمنٹ نے کئی بار اس کے ساتھ عصمت دری کی، وہیں پٹیل نے دعوی کیا کہ انہیں کوئی نشہ آور اشیاء دے کر ان کی فحش ویڈیوز بنائی گئی اور تصاویر کھینچی گئیں۔پٹیل کا الزام ہے کہ خاتون نے کسی کام سے انہیں غازی آباد میں کسی جگہ بلایا تھا جہاں اس نے انہیں مشروب پینے دیا جس میں کوئی نشہ آور چیزملی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کو غازی آباد میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا دعوی ہے کہ خاتون پہلے بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہی ہے۔ایم پی نے دعوی کیا کہ خاتون نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اسے پانچ کروڑ روپے نہیں دیتے تو ان کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرائے گی۔


Share: