ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ممبر اسمبلی کے رویے سے دلبرداشتہ خاتون آئی پی ایس نے فیس بک اپنا دردبیان کیا

بی جے پی ممبر اسمبلی کے رویے سے دلبرداشتہ خاتون آئی پی ایس نے فیس بک اپنا دردبیان کیا

Tue, 09 May 2017 11:13:40    S.O. News Service

گورکھپور، 8 ؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں بی جے پی ممبر اسمبلی کی طرف سے ایک آئی پی ایس افسر سے مبینہ طورپر بد تمیزی کرنے پر رونے والی خاتون پولیس افسر نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں ، لیکن انہیں تھوڑا دکھ ہوا اور وہ دلبرداشتہ ہیں۔کل گورکھپور میں آئی پی ایس افسر چارو نگم کے ساتھ رکن اسمبلی کی طرف سے کی گئی مبینہ بدسلوکی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں کئی لوگ سامنے آ گئے ہیں۔آئی پی ایس نگم نے اپنے فیس بک وال پر اس واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ میری ٹریننگ نے مجھے کمزور ہونا نہیں سکھایا ہے، میں اس بات کی توقع نہیں کر رہی تھی، تبھی میرے ساتھی ایس پی سٹی گنیش ساہا وہاں پہنچے اور انہوں نے میری چوٹوں کے بارے میں بات کی اور اس بے معنی بحث کو پووری طرح سے خارج کر دیا‘۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایس پی سٹی ساہا نہیں آئے تھے، میں وہاں موجود سب سے سینئر پولیس افسر تھی، لیکن جب ایس پی ساہا وہاں پولیس فورس کے ساتھ آگئے اور میری حمایت میں کھڑے ہوئے ،تو میں جذباتی ہو گئی۔گورکھپور کا میڈیا جس نے دونوں واقعات کو دیکھا تھا اس نے مکمل طور پر میرا ساتھ دیا اور میرے ساتھ کھڑا رہا، میں میڈیا کی شکرگزار ہوں کہ اس نے بغیر کسی امتیاز ی سلوک کے مکمل سچ دکھایا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا’برائے مہربانی خاموش رہیں، میں بالکل ٹھیک ہوں ،بس تھوڑی دلبرداشتہ ہوئی ہوں،کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، پریشان نہ ہوں ۔انہوں نے فیس بک پر کچھ لائنیں ہندی میں بھی لکھی ہے ، انہوں نے لکھا ’میرے آنسوؤں کو میری کمزوری نہ سمجھیں ، میرے آنسو نہ تو میری نرمی کی وجہ سے باہر آئے اور نہ ہی سختی کی وجہ سے۔میں ایک خاتون افسر ہوں، سچائی میں بہت طاقت ہوتی ہے اور آپ کی سچائی ہمیشہ اپنا رنگ دکھاتی ہے۔واضح رہے کہ کل کریم نگر علاقے میں ایک شراب کی دکان کو ہٹائے جانے کے لیے مقامی لوگ احتجاج کر رہے تھے اور پولیس مزاحمت کرنے والوں کو وہاں سے ہٹا رہی تھی۔تبھی وہاں مقامی بی جے پی ممبر اسمبلی رادھا موہن اگروال پہنچے اور مخالفت کر رہے مقامی لوگوں نے ممبر اسمبلی سے شکایت کی کہ سرکل آفیسر چارو نگم نے زبردستی شراب کی دکان کی مخالفت کرنے والو کو وہاں سے ہٹوادیا۔


Share: