چنتامنی:30 /اپریل(محمد اسلم/ایس او نیوز) تعلقہ کی ترقی صرف عوام نمائندوں کے ذمہ نہیں ہے بلکہ تعلقہ کے افسروں کو بھی چاہئے کہ ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیں اور پوری ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں کیونکہ بغیر سرکاری افسروں کے تعاون کے تعلقہ کی ترقی ناممکن ہوسکتی کئی افسرعوام کے مسائل حل کرنے میں سیاست برت رہے ہیں ایسے افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔
آج چنتامنی تعلقہ کے وائجکور گاؤں کے تالاب کے کنارے 49لاکھ لاگت سے چیک ڈیم تعمیر کام کے لئے سنگ بنیاد رکھنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر گرام پنچایتوں میں افسران کام کے اوقات میں دفتر سے غائب رہتے ہیں جن کی کئی شکایتیں ملی ہیں سرکاری افسران ٹائم پر دفتر پہنچ جائے آپ کے پاس عوام جو بھی مسائل لیکر آئے انہیں حل کرنے کی بے انتہا کوشش کرے اگر آپ لوگوں سے وہ کام نہیں ہوتا تو انہیں فوراََ کہہ دیا جائے کہ یہ کام ہمارے آفس سے نہیں ہوتا خواہ مخواہ لوگوں کو آفسوں کا چکر کاٹنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
کرشناریڈی نے کہا کہ چند گرام پنچایتوں میں ٹینکر سے پانی سربراہی کیا جارہا ہے لیکن ٹینکر مالک اُس پانی کو گرام پنچایت کے دیہاتوں میں لے جاکر ایک گھڑا پانی پانچ روپئے قیمت پر فروخت کرنے کے شکایتیں عام ہے گرام پنچایت کے افسران ہر ایک دیہات کا جائزہ لیکر جن دیہاتوں میں پانی کی شدید قلت ہے ان دیہی علاقوں کو ٹینکر سے پانی سربراہی کرنے بعد ایک مرتبہ جائزہ بھی لیں۔اس موقع پر جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال نارائن سوامی منجوناتھ سمیت کئی لوگ موجود رہے ۔