نئی دہلی، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہوابازی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے تہواروں کے دوران کرایہ میں خصوصی رعایت کا آفر کیا ہے۔اس کے تحت ایئر لائنز گھریلو مقامات کے سفر کے لیے کم از کم 800روپے اور غیر ملکی پروازوں کے لیے 3699روپے کرایہ لے گی۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔اسپائس جیٹ کی ریلیز کے مطابق آفر کے تحت ٹکٹ کی بکنگ آج سے لے کر 7 ؍اکتوبر تک کی جا سکتی ہے اور سفر 8 ؍نومبر سے اگلے سال 13اپریل تک کیا جا سکے گا ۔اس آفر کے تحت نشستوں کی دستیابی محدود ہے اور’ پہلے آو، پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر ہوگی۔گھریلو مقامات میں بنگلور، کوچی، دہلی، دہرادون، چنئی وغیرہ شامل ہیں۔وہیں بین الاقوامی مقامات میں چنئی -کولمبو جیسے مقامات شامل ہیں ۔