سری نگر، 4 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورس اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم دستہ(ایس اوجی) نے اننت ناگ میں بیج بهارہ کے كنلوان میں ایک مشترکہ تلاشی مہم کی شروع کی۔
سیکورٹی فورسز ایک خاص علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت اچانک وہاں پوشیدہ کچھ جنگجو ؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔