ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعدمودی کے پروگرام سے پہلے مظاہرہ، ہنگامے کے بعد لاٹھی چارج

جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعدمودی کے پروگرام سے پہلے مظاہرہ، ہنگامے کے بعد لاٹھی چارج

Sun, 02 Jul 2017 10:33:09    S.O. News Service

 

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام سے پہلے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے احتجاج شروع کر دیا، جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور پانی کی بوچھار کا استعمال کرنا پڑا۔جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پہلا عوامی پروگرام ہے، جہاں وہ دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا کے پروگرام سے خطاب کرنے والے تھے۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے۔مظاہرین نے پی ایم مودی کے پہنچنے سے پہلے اندرا گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر لگے بینر پھاڑڈالے۔پولیس کے لاٹھی چارج کرنے پر بھگدڑ جیسا ماحول بن گیا۔پی ایم مودی اس پروگرام میں چارٹرڈاکاؤنٹنٹ(سی اے)کے نصاب میں تبدیلی کا اعلان کرنے والے تھے۔دراصل جی ایس ٹی نافذ ہونے سے ٹیکس میں تبدیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے نصاب میں تبدیلی کرنی پڑ رہی ہے۔دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاٹیٹس آف انڈیا کے سابق صدر جی راما سوامی کے مطابق ملک میں تقریبا دو لاکھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔آئی سی اے آئی کی جانب سے سی اے کے داخلہ امتحان دو سے 16نومبر تک ملک کے 172شہروں میں منعقد کیاجائے گا۔اس کے علاوہ ابو ظہبی، دبئی، کھٹمنڈو اور مسقط میں بھی سی اے کاداخلہ امتحان منعقد کیا جائے گا۔


Share: