دارجلنگ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دارجلنگ کی پہاڑیوں میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو آج چار اگست تک کے لیے بڑھا دیا گیا جہاں مختلف گورکھا لینڈریاست کی مانگ کو لے کر گزشتہ 41دنوں سے غیر معینہ بندجاری ہے۔41دنوں کا یہ بند دارجلنگ کے لیے اب تک کاسب سے بڑا بند ہے جہاں علیحدہ ریاست کے معاملے کو لے کر 1988میں گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ نے 40دنوں کااور2013میں گورکھا جن مکتی مورچہ نے 44دنوں کے بندکااعلان کیاتھا۔انٹرنیٹ خدمات پر پابندی پہلی بار 18جون کولگایا گیا تھا اور ضلع انتظامیہ نے آج اسے آگے بڑھا دیا۔دارجلنگ میں آج گورکھا لینڈ حامیوں نے ریلیاں نکالیں لیکن تشدد یا آتش زنی کے کسی واقعہ کی خبرنہیں ہے۔