ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریزرویشن حاصل کرنے کیلئے تحریک ضروری:دوار کاناتھ

ریزرویشن حاصل کرنے کیلئے تحریک ضروری:دوار کاناتھ

Mon, 15 May 2017 11:25:30    S.O. News Service

ٹمکور،14؍مئی(ایس او  نیوز)بلجیگا طبقہ کو کیٹگیری،2(اے) سے بنا کوئی وجہ بتائے 1994میں نکال دیاگیا جس کے سبب کے پی ایس سی تقررات میں بلجیگا طبقے کے امیدواروں کو منتخب ہونے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔یہ بات پسماندہ طبقات کمیشن کے سابق چیرمین سی ایس دوارکاناتھ نے کہی۔ انہوں نے یہاں ٹمکور میں منعقد کئے جارہے بلجیگا طبقہ کے ریاستی سطح کے کنونشن کی تیاریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیٹگیری 2میں موجود 103میں سے بلاوجہ بلجیگاطبقے کو ریزرویشن فہرست میں سے نکال دیاگیا۔ اس وقت بلجیگا طبقے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی لیڈر نے آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ بلا لحاظ سیاسی پارٹی بلجیگا طبقے کی ترقی کے لئے اس ماہ کی 28؍تاریخ کو بنگلور کے پیالیس گراؤنڈ میں ریاستی سطح کا کنونشن منعقد کیاجارہاہے۔ جس میں طاقت کا مظاہرہ کیاجائے گا اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کی فراہمی کے لئے حکومت سے مطالبہ کیاجائے گا۔ اس کنونشن میں وزیراعلیٰ سدارامیا، سابق وزرائے اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور ایچ ڈی کمارسوامی کے علاوہ دیگر سرکردہ قائدین کو مدعو کیاجائے گا۔


Share: