ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں کاجو فیکٹری میں آگ لگنے سے 30لاکھ روپے کا نقصان

سولیا میں کاجو فیکٹری میں آگ لگنے سے 30لاکھ روپے کا نقصان

Wed, 05 Jul 2017 10:28:51    S.O. News Service

سولیا 4؍جولائی (ایس او نیوز)سولیا کے گوتیگار نامی مقام سے قریب نالکور میں واقع کاجو کی ایک فیکٹری میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اور گودام میں رکھے ہوئے 400کوئنتل کاجو کے بیج جل کر خاک ہوگئے۔جس سے 30لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ فیکٹری پجاری کوڈی چندراوتی کی ملکیت ہے۔جواس کے اپنے مکان کی بغل میں ہی واقع ہے۔عام طو پر اس فیکٹری میں20ملازم موجود رہتے ہیں، مگر خوش قسمتی سے اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے موقع پر فیکٹری کے اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کی چھت ، مشینیں اور دیگر سازوسامان سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔حالانکہ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرس موقع پر پہنچ گئے لیکن تب تک آگ اپنا کام کرچکی تھی۔ سبرامنیا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: