بنگلور:14؍مئی (ایس او نیوز) فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئل نے عالمی یوم ماں (مدرس ڈے) کے موقع پر 13؍مئی کو روایتی پکوانوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا جس کا مقصد لڑکیوں کو اپنی ماؤں کے روایتی پکوانوں ں کو پیش کرنا تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اس مقابلہ میں اپنی ماؤں کے روایتی اور پسندیدہ ڈشس تیار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ تجربہ کار شفیس کی 15رکنی ٹیم نے اس مقابلے میں حصہ لے کر اپنے اپنے تجربہ کا مظاہرہ کر کے پکوان تیار کرنے والوں کا انتخاب کیا۔ ناگ ریکھا سی پلائی اسسٹنٹ پروفیسر بی ایچ ایم شعبہ کے غذائی تیاری کی انچارج ہیں نے مسز پشپا نیو ٹریشنلسٹ کے ساتھ مل کر اس مقابلہ کی نگرانی کی اور3فاتحین کا انتخاب کیا۔ شہر کے شنگریلا ہوٹل میں منعقدہ گرانڈ فنالے میں اپنے تجربے کا راست مظاہرہ کرنے کا موقع دیا۔ اس مقابلے کے پہلے 10ککری ورک شاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی نگرانی مشہور شیف ناگ ریکھا پلائی نے کی۔ اس ورکشاپ کے سوران شہر کو پکوان کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کی گئیں اور انہوں نے اپنے چند اہم ریلسیلیس کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس دوران فلم اداکارہ سنجنا گل رانی اور میودی نے ماؤں کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ اورانہوں نے باورچی خانہ میں اپنے تجربہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ پکوان تیار کئے۔ فریڈم ریفائنڈ سن فلور کے نائب صدر و سیلز مارکیٹنگ پی چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پکوان مقابلے کا انعقاد عمل میں لا کر اس دن کو یادگار بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں بیٹیوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ مل کر اپنے تجربات پیش کئے اس موقع پر خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے ان مقابلوں میں کامیاب سبھی کو مبارکباد پیش کیں۔