ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / فیس بک پرشاہی خاندان کی توہین، تھائی شہری کو35سال قید

فیس بک پرشاہی خاندان کی توہین، تھائی شہری کو35سال قید

Sun, 11 Jun 2017 15:56:38    S.O. News Service

بینکاک،10جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ فیس بک پر تبصرہ آرائی کے شوقین ایک تھائی شہری کو شاہی خاندان کی توہین کے جرم میں 35سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے شہری کو آئین کے آرٹیکل 112کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے۔ ریاستی آئین کے تحت شاہی خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے تاہم ملک کی تاریخ میں شاہی خاندان کی توہین کی پاداش میں کسی شہری کو اتنی طویل قید کی سزا کیمثال نہیں ملتی۔
 


Share: