ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیض آباد سے آئی ایس آئی کا مشتبہ ایجنٹ گرفتار

فیض آباد سے آئی ایس آئی کا مشتبہ ایجنٹ گرفتار

Thu, 04 May 2017 02:30:12    S.O. News Service

فیض آباد،3؍مئی (آئی این ایس انڈیا ) فیض آباد سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس ائی کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔گرفتار شخص کی شناخت آفتاب علی کے طور پر ہوئی ہے، جوکہ فیض آباد کے خاص پورہ کا رہنے والا ہے۔یوپی اے ٹی ایس، ملٹری انٹیلی جنس اور یوپی انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران آفتاب کو بدھ کو گرفتار کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔دعویٰ کیاجا رہا ہے کہ آفتاب علی نے پاکستان میں آئی ایس آئی سے جاسوسی کی ٹریننگ لی ہے، وہ پاکستان ہائی کمیشن کے افسر سے رابطے میں رہا ہے، اے ٹی ایس کے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں، اس کے فون سے کینٹ علاقہ کی تصاویربھی برآمد ہوئی ہیں۔


Share: