ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو یادوکابیان مایوسی کی علامت:کے سی تیاگی

لالو یادوکابیان مایوسی کی علامت:کے سی تیاگی

Thu, 03 Aug 2017 11:01:14    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتا دل یونائٹیڈ کے لیڈر کے سی تیاگی نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی زندگی میں کبھی ایسے بیان نہیں سنے جیسے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف دیئے ہیں۔تیاگی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ایک گاؤں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے لالو یادو کے بیان کو ان کی مایوسی اور قابل رحم حالت کی علامت بتایا۔غور طلب ہے کہ پیر کو نتیش کمار نے لالو کو بدعنوانی میں ڈوبا بتایا تھا تو منگل کو لالو نے نتیش پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ناقابل یقین کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔


Share: