منڈگوڈ 4/مئی (ایس او نیوز/نذیر تاڑپتری) بائک اور منی لاری کی ٹکر میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کاتور پنچایت حدود کے مڈسالی گرام کے رہنے والے منجوناتھ ہنکنلّی (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب سرسی کی طرف جانے والی لاری اور منڈگوڈ کی طرف جانے والا بائک آپس میں ٹکراگئے۔ حادثہ ہبلی۔ سرسی روڈ پر پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹکر لگتے ہی منجوناتھ سڑک پر جاگرا اور اُس کے سر کوشدید چوٹ لگی۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال میں علاج کارگر نہ ہوسکا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔