منگلورو21؍مئی (ایس او نیوز) یڈاپاڈاو نامی مقام پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں انجینئرنگ کی طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔ موصولہ تفصیل کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ناویا شیٹی (۲۱سال) نامی طالبہ اپنے کلاس میٹ کے ساتھ سینٹ جوزیف انجینئرنگ کالج میں کیمپس انٹرویو کے لئے جارہی تھی۔
ناویا موڈبدری کے آلواس انجینئرنگ کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔کیمپس انٹرویو کے لئے جاتے وقت وہ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار تھی، جب سامنے سے آتی ہوئی کار کو دیکھ کر اسکوٹر کو اچانک بریک لگایا گیا تو اسکوٹر اسکڈ ہوگئی اور ناویااچھل کر سڑک پر گر گئی اور اس کو شدید چوٹ آئی۔ حالانکہ فوری طور پر علاج کے لئے اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔