ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مویشیوں کی خرید و فروخت سے متعلق حکم پرمودی سرکار کودھچکا،نوٹیفکیشن پرمدراس ہائی کورٹ نے ایک ماہ کی پابندی لگا دی

مویشیوں کی خرید و فروخت سے متعلق حکم پرمودی سرکار کودھچکا،نوٹیفکیشن پرمدراس ہائی کورٹ نے ایک ماہ کی پابندی لگا دی

Wed, 31 May 2017 11:11:56    S.O. News Service

مرکزی وریاست کونوٹس،عدالت میں تجارت اورکھانے پینے کی بنیادی آزادی کوچیلنج کیاگیا
چنئی،30؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مویشیوں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے نئے نوٹیفکیشن پرمدراس ہائی کورٹ نے چار ہفتے کے لئے روک لگا دی ہے۔مرکزی حکومت نے اس بارے میں اہم نوٹیفکیشن کے ذریعے جانوروں مارکیٹوں میں فروخت گئے مویشیوں کے ذبح کئے جانے پر روک لگانے کااعلان کیاتھا۔مدراس ہائی کورٹ کی آئینی بنچ نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اس معاملے پر ایک ماہ کے اندر اندر جواب دائر کرنے کو کہا ہے۔کورٹ نے اس بارے میں دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔مفاد عامہ کی عرضی میں بنیادی طور پر دو مسائل کو اٹھایا گیا ہے۔پہلامرکزی حکومت کا تازہ نوٹیفکیشن لاکھوں لوگوں کے کھانے پینے کی آزادی پر حملہ ہے اور دوسراجانوروں کی خرید و فروخت پر روک لگانا تجارت اور پیشے میں دخل ہے۔بتا دیں کہ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔کیرالہ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ نے حکومت کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز ریاستوں کے حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے۔مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت میں کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔جانوروں مارکیٹ میں ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگائے جانے کولے کرمرکزپر برستے ہوئے کیرل کے وزیراعلیٰ پی وجین نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کی ریاست کے لوگوں کو کھانے کی آدتوں کے بارے میں نئی دہلی یا ناگپور سے سیکھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔کیرالہ کی حکومت نے یہ بھی کہا کہ ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر مرکز کی پابندی کی مخالفت میں وہ قانون لاسکتی ہے۔وہیں اس معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی مرکز کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گی۔ممتابنرجی نے مودی حکومت کی طرف سے عائد پابندی کوغیر جمہوری اور غیر آئینی بتایا اور کہا کہ اسے قانونی طورپرچیلنج کیاجائے گا۔


Share: