ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں بائک کو ٹکر مارکر کار فرار؛ ایک لڑکے کی موقع پر موت

مینگلور میں بائک کو ٹکر مارکر کار فرار؛ ایک لڑکے کی موقع پر موت

Sun, 07 May 2017 14:44:51    S.O. News Service

مینگلور7/مئی (ایس او نیوز)  یہاں گنجی مٹھ گاندھی نگر میں ایک کار تیز رفتاری کے ساتھ ایک بائک کو ٹکر مار کر  فرار ہونے کے نتیجے میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار چودہ سالہ لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت  ضیان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثہ آج اتوار کی دوپہر کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ ضیان  کنی کمبل میں واقع ا پنے مکان  سے ایک بائک پر سوار یڈاپائوڑو میں واقع اپنے ایک دوست کے گھر جارہا تھا، اس بات کی جانکاری ملنی باقی ہے کہ بائک کون چلا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  کار نے پیچھے سے بائک کو ٹکر مار تے ہوئے رُکے بغیر ہی  فرار ہوگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضیان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

 بجپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

مزید تفصیلات موصول ہونی باقی ہے۔


Share: