مینگلور 30/مئی (ایس او نیوز) منگلور کے قریب بجپے سے پولس اور ریت ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے غیر قانونی ذخیرہ شدہ ریت کے ذخیرے پر چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے تقریبا 1344 ٹرک لوڈ برآمد کیا ہے ۔
بتا یا گیا ہے کہ بجپے پولس تھانہ حدود کے کل بارہ مقامات پر یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی تھی جہاں سے کل ملا کر 1344 ٹرک لوڈ ریت ضبط کی گئی ہے۔پولس کے مطابق ان مقامات پر غیرقانونی ریت ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی جس کی وجہ Mines and Geology کے عملہ نے پولس کے ساتھ مل کر یہ کارروائی انجام دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اب پی ڈبلیو ڈی اس سلسلے میں اگلی کارروائی انجام دے گی۔