ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرو کبڈی:ٹائٹنس کی ہار کی ہیٹ ٹرک، اب بنگلورو نے دی شکست

پرو کبڈی:ٹائٹنس کی ہار کی ہیٹ ٹرک، اب بنگلورو نے دی شکست

Tue, 01 Aug 2017 15:25:01    S.O. News Service

حیدرآباد، 31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پرو کبڈی لیگ میں بنگلور بیل کو پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔تیلگو ٹائٹس کو شکست دے کر بنگلور نے یہ کامیابی حاصل کی۔راہل چودھری کی کپتانی میں ٹائٹس کو اس سیزن میں تیسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نئے کپتان روہت کمار کے ساتھ کبڈی لیگ کے سیزن 5کا آغاز کرنے اتری بنگلور نے اپنے پہلے میچ میں ٹاٹس کو 31-21سے شکست دے کر اس سیزن میں اچھی شروعات کی۔تیلگو ٹائٹس تیلگو ٹائٹس کو پہلے میچ میں نئی ٹیم تامل تھلاواج اور دوسرے میچ میں موجودہ چمپئن پٹنہ کیریبین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مسلسل 3ہار کے ساتھ ٹائٹس کے سامنے اب ساکھ بچانے کا چیلنج ہے۔


Share: