ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لئے سی ای ٹی کا انعقاد،ضلع شمالی کنیرا میں3120طلبہ کی شرکت

پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لئے سی ای ٹی کا انعقاد،ضلع شمالی کنیرا میں3120طلبہ کی شرکت

Wed, 03 May 2017 12:36:37    S.O. News Service

کاروار 2؍مئی(ایس او نیوز)پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لئے کامن اینٹرنس ٹیسٹ(سی ای ٹی) 2اور3مئی تک چلے گا۔ ضلع شمالی کینرا میں اس امتحان کے لئے جملہ 7مراکز قائم ہیں جن میں 3120طلبہ نے امتحان کے لئے شرکت کی ہے۔

پری یونیورسٹی امتحانات کے بعد جو طلبہ میڈیکل، ڈینٹل، انجینئرنگ جیسے پیشہ ورانہ کورسس میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ، ان کے کالج ایڈمیشن کے لئے سی ای ٹی میں شرکت ضروری ہوجاتی ہے۔سی ای ٹی ٹائم ٹیبل کے مطابق ۲مئی کو بایولوجی اور میتھس کے مضامین میں ٹیسٹ ہوگا جبکہ ۳ مئی کو فیزکس اور کیمسٹری کے امتحان ہونگے۔ ضلع شمالی کینرا میں اس امتحان کے کاروار، کمٹہ اور سرسی میں دو دو سنٹرز اور ڈانڈیلی میں ۱ یک سنٹر رکھا گیا ہے۔


Share: