ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کا دعویٰ، 15 نکسلیوں کو مار گرایا گیا ہے۔ مگر کسی کی بھی نہیں ملی لاش

چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کا دعویٰ، 15 نکسلیوں کو مار گرایا گیا ہے۔ مگر کسی کی بھی نہیں ملی لاش

Thu, 18 May 2017 12:37:17    S.O. News Service

رائے پور، 17؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز نے تصادم میں 15 نکسلیوں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے، اگرچہ اس دوران کسی بھی نکسلی کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔مرکزی ریزرو پولیس فورس کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ برکاپال حملے کے بعد نکسل متاثرہ علاقوں میں نکسلیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس مہینے کی 12 سے 16 تاریخ کے درمیان نکسلیوں کے خلاف ایک بڑی مہم چلائی گئی جس میں سی آر پی ایف، ضلع فورس، ڈ ی آرجی اور ایس ٹی ایف کے جوان شامل تھے۔ مہم کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 15 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے اس دوران کسی بھی نکسلی کی لاش اور ہتھیار برآمد نہیں کی ہے، اگرچہ مہم میں شامل سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور دیہاتیوں نے علاقے میں کم از کم 15 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔ادھر دنتے واڑہ علاقے کے اسسٹنٹ آئی جی سندرراج پی نے بتایا کہ بیجاپور ضلع کے باساگڑا اور اواپللی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو روانہ کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح اور شام کو سکیورٹی اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ٹی ایف کا ایک جوان شہید ہوا تھا اور دو پولیس جوان زخمی ہوئے تھے۔سندرراج نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے نکسلیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی تھی۔ اس واقعہ میں نکسلیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس میں 12 سے 15 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ نکسلی اپنے ساتھیوں کی لاشوں کو لے جانے میں کامیاب رہے ہیں۔ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر حکام نے بتایا کہ نکسلی سرگرمیوں کی معلومات کے بعد ہی علاقے میں نکسلیوں کے خلاف مہم شروع کی گئی تھی۔پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں بارش سے پہلے نکسلیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔ بارش کے دوران جنوبی بستر علاقے میں دریاؤں کی آبی سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے سکیورٹی کو مہم میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Share: