نئی دہلی،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈوکلام کے معاملے پر ہند-چین کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سینئر افسر کا بڑا بیان آیا ہے۔امریکہ کی خارجہ امور کی انٹیلی جنس سروس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے چین تیزی سے زبردستی اور جنونی طریقے اپنا رہا ہے جیسا کہ متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں دیکھا گیا ہے۔مرکزی خفیہ ایجنسی کے ایسٹ ایشین مشن سینٹر کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائیکل کولس کے تبصرہ پینٹاگون کے کل دیے گئے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ مشرقی چین کے سمندر میں اتوار کو دو چینی جے 10لڑاکا طیاروں نے غیر محفوظ طریقے سے امریکی بحریہ کے ایک نگرانی ہوائی جہاز کو روکنا تھا۔چین اور امریکہ کے طویل ساتھی رہے ملک جاپان، مشرقی چین کے سمندر میں جزائر کی سیریز پر اپنا اپنا دعوی کرتے ہیں۔سینکاکو جزائر کو لے کر کئی بار کشیدگی بڑھی ہے جس پر چین ڈایوی جزیرہ بتا کر اپنا دعوی جتاتا ہے۔