کارکلا4؍اپریل (ایس او نیوز)کارکلا کے پنچنا بیٹو نامی مقام پر ایک ماروتی کار اور ٹرک کا خطرناک تصادم ہوا جس میں کار سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کہتے ہیں کہ پیشے سے کارپینٹری کرنے والا دنیش اچاری (۳۸ سال) نامی یہ شخص ہاسن میں کچھ کام نپٹا کر اپنے گھرمانچی کی طرف لوٹ رہا تھا کہ پنچنا بیٹو کراس پر سامنے سے ایک مال بردار ٹرک بڑی تیز رفتاری کے اس کی کار میں گھس گیا۔
ٹرک کی ٹکر ایسی بھیانک تھی کہ کاربری طرح تباہ ہوکر رہ گئی اور مقامی لوگوں کو دنیش کی لاش کار سے باہر نکالنے میں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔