دہلی میں ریاستی لیڈروں کے ساتھ راہل گاندھی کی میٹنگ ،اختلافات سے بچنے کامشورہ
نئی دہلی،6؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات انتخابات کولے کرگجرات کانگریس کے رہنماؤں کی آج دہلی میں میٹنگ ہوئی۔یہ میٹنگ خودکانگریس نائب صدرراہل گاندھی کی صدارت میں ہوئی۔اس میٹنگ میں احمدپٹیل، مدھوسودھن مستری، شنکر سنگھ واگھیلا، بھرتسہ سولنکی، سنگھ گوہل، سنگھ پٹیل سمیت کل31گجرات کانگریس کے لیڈرموجودہے۔ساتھ ساتھ نئے منتخب کردہ سکریٹریوں کو بھی میٹنگ میں بلایاگیاتھا۔راہل گاندھی نے میٹنگ کانگریس کاوار روم کہے جانے والے 15جیارجی روڈ میں لی۔اس میٹنگ میں آئند گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر بحث کی گئی۔گجرات انتخابات کو لے کر ہوئی یہ میٹنگ تقریباََدوگھنٹے تک جاری رہی۔اس میٹنگ میں انتخابات سے جڑی کئی چیزوں پر بحث ہوئی۔اس میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ گجرات انتخابات میں پارٹی ایک جٹ ہوکر لڑے گی۔راہل گاندھی نے تمام گجرات کانگریس لیڈروں سے کہا کہ مل کر الیکشن لڑیںے اور جیتیں۔گجرات الیکشن جیتنے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ سی ایم کون ہوگا۔کانگریس پارٹی اس الیکشن میں سی ایم کے چہرے یا کسی کی قیادت میں الیکشن نہیں لڑے گی۔- جلد ہی پارٹی امیدواروں کے انتخابات کے عمل کو شروع کرے گی۔جلد ہی الیکشن اور انتخابی پالیسی طے کرے گی۔ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے تمام رہنماؤں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اختلافات سے بچیں اورپارٹی کی توسیع اور جیت کے لئے کام کریں۔اس میٹنگ میں کئی سنیئرلیڈر اور گجرات کے رہنما موجود تھے لیکن حال ہی گجرات کے انچارج بنائے گئے اشوک گہلوت موجودنہیں تھے۔