ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ سے بجلی چوری پر وزیر اعلی کی حکام کو ہدایت، لیڈروں کے گھروں پر بھی نظر رکھیں

ہریانہ سے بجلی چوری پر وزیر اعلی کی حکام کو ہدایت، لیڈروں کے گھروں پر بھی نظر رکھیں

Mon, 01 May 2017 11:53:19    S.O. News Service

امبالہ، 30؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بجلی محکمہ سے وابستہ حکام کوسیاسی لیڈروں کی رہائش گاہوں پر نظر رکھنے اور ریاست کے اعلیٰ حکام کو بجلی کی چوری نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔یہاں پر امبالہ ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ لوگوں کے ذریعہ بجلی چوری کی جانچ کے لیے مہم کے ساتھ کیا جانا چاہیے ۔کھٹرنے کہاکہ سیاسی لیڈروں اور حکام کو آمدنی سے کسی طرح سے چھیڑ چھاڑ کی جانچ کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔سرپرست ہونے کے بجائے اگر وہ بھی ریاست کے فنڈ پر ڈاکہ ڈالنے لگیں گے، تو ان پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے، کیونکہ یہ عام لوگوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے جو چوری میں ملوث ہیں۔


Share: