کمٹہ 10/مئی (ایس او نیوز/سجاد قاضی) یہاں کمٹہ سمندرمیں غرق ہوکر دو نوجوان لاپتہ ہوگئے، جن کی شناخت پرجول اور پرینکلین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان دونوں کی عمر بالترتیب 18 اور 19 سال بتائی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلیال سے جملہ27 کالج طلبہ سیر وتفریح کے لئے کمٹہ پہنچے تھے جس میں سے پانچ طلبہسمندر میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی موج ان کو اپنے ساتھ بہالے گئی، فوری طور پر مقامی ماہی گیر ان کی مدد کو پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں تین لوگوں کو بچا کر کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے، البتہ دیگر دو کو بچایا نہ جاسکا بتایا گیا ہے کہ وہ بلند اُٹھتی ہوئی سمندری موجوں میں گم ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی کمٹہ پولس موقع پر پہنچی اور ضروری جانکاری حاصل کرتے ہوئے سمندر میں لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔
شام کا اندھیرا پھیلنے تک سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تلاش جاری تھی۔