ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے سیلاب سے متاثرہ سری لنکا کے لئے امدادی سامان بھیجا

ہندوستان نے سیلاب سے متاثرہ سری لنکا کے لئے امدادی سامان بھیجا

Sun, 28 May 2017 12:44:36    S.O. News Service

نئی دہلی ،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکا میں آئے خوفناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے ریلیف اشیاء کے ساتھ بحریہ کے بحری جہازوں کو روانہ کیا ہے۔ہندوستان کا ایک دستہ آج صبح سری لنکا پہنچ گیا اور دوسرا کل پہنچے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات بہت سے ٹوئٹ کرکے سری لنکا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئی بڑے پیمانے پر تباہی پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ہندوستان اس موقع پر سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ریلیف اشیاء کے ساتھ بحری جہازوں کو بھیجا جا رہا ہے۔مودی نے سری لنکا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 90 سے زائد افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں سری لنکا کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سری لنکا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 90 سے زائد افراد کی موت ہو گئی اور 110 لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالات اور خوفناک ہو سکتے ہیں۔


Share: