بھٹکل 13 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل سے ہوناور اور ہوناور سے بھٹکل مسافر بردار ٹمپو ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پربھٹکل پہنچتے ہی اچانک سینہ میں درد کی شکایت ہوئی اور جیسے ہی اسپتال لے جایا گیا، اسپتال لے جانے تک موت واقع ہوگئی، یہ واقعہ بدھ کی شب کو پیش آیا۔
مرنے والے ڈرائیور کی شناخت مرڈیشور کے چندرہتلو کے رہنے والے ایشور انپّا نائک (53) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایشور ہمیشہ کی طرح ہوناور سے مسافروں کو بھر کر ٹمپو ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھٹکل آرہا تھا کہ بھٹکل پہنچتے ہی اس کے سینے میں اچانک درد شروع ہوگیا، کچھ لوگوں نے فوری ایشور کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں پہنچتے ہی اس پر دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں فوت ہوگیا۔
بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔