ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی حکومت کپواڑہ حملے میں شہید کیپٹن آیوش کے لواحقین کو 30لاکھ کی مدد دے گی

یوپی حکومت کپواڑہ حملے میں شہید کیپٹن آیوش کے لواحقین کو 30لاکھ کی مدد دے گی

Sat, 29 Apr 2017 12:03:42    S.O. News Service

لکھنؤ، 28؍اپریل(آئی این ایس انڈیا )کپواڑہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے کیپٹن آیوش یادو کے لواحقین کو اتر پردیش کی حکومت نے 30لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی حکومت کے ترجمان اور بجلی کے وزیر سری کانت شرما نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کی یوگی حکومت کپواڑہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے کیپٹن آیوش یادو کے لواحقین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے، حکومت نے شہید کے اہل خانہ کے لیے 30لاکھ روپے کی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، کپواڑہ میں دہشت گرد ایک بڑی سازش کے تحت آئے تھے ،جنہیں ہماری فوج نے ناکام بنادیا ، اس میں ہمارے جوان آیوش یادو شہید ہوگئے۔غورطلب ہے کہ کانپور کے جاجم کے رہائشی آیوش شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں واقع ایک فوجی کیمپ پر کل ہوئے فدائین حملے میں شہید ہو گئے تھے۔دہشت گردوں نے چوکی بل میں واقع پنجگام میں ایک بٹالین کیمپ پر حملہ کردیا تھا، فوج نے دو دہشت گردوں کو مار گرا کر ان کے حملے کو ناکام بنادیا تھا ۔مانا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے ہے۔


Share: