ہبلی ، 15 / جنوری (ایس او نیوز) باگلکوٹ میں گزشتہ ہفتے آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والی دس سالہ لڑکی نے کل ہبلی کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ باگلکوٹ کے سیکٹر 4 کی رہائشی لڑکی علینا لوکاپور کو کتوں نے بری طرح کاٹا تھا ۔ زخمی لڑکی کو پہلے باگلکوٹ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا پھر اس کے بعد اسے ہبلی کے کے ایم سی آر آئی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔
علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے بچی نے ہبلی کے اسپتال میں ہی دم توڑ دیا ۔