ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بینگلورو : کوگیلو بستی میں بے گھر ہونے والے تمام افراد کی بازآباد کاری ہونے تک جاری رہے گا احتجاج

بینگلورو : کوگیلو بستی میں بے گھر ہونے والے تمام افراد کی بازآباد کاری ہونے تک جاری رہے گا احتجاج

Mon, 05 Jan 2026 19:18:27    S O News
بینگلورو : کوگیلو بستی میں بے گھر ہونے والے تمام افراد کی بازآباد کاری ہونے تک جاری رہے گا احتجاج

بینگلورو ،5 / جنوری (ایس او نیوز) کوگیلو بستی انہدامی معاملے میں بے گھر ہونے والے تمام افراد کی بازآباد کاری  ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دس سے زائد تنظیموں اور اداروں پر مشتمل جھگی بستی نواسیوں کی احتجاجی کمیٹی کی طرف سے منعقدہ عام اجلاس میں مزدوروں کی کمیٹی کے رہنما منوہر ایلورتی نے کہا کہ ہم لوگ دستوری حدود میں پرامن احتجاج کی راہ اپنانے کے پابند ہیں ۔ جن وادی تنظیم کی گورمّا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی پیشگی نوٹس دئے بغیر گھروں کو ڈھا دیا گیا ہے ۔ ان سب لوگوں کو دوبارہ آباد ہونے کے لئے مکانات فراہم کرنا ہوگا ۔ ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن نے جو سفارشات کی ہیں ان پر فوراً عمل ہونا چاہیے ۔

کرناٹکا جن آندولن کی طرف سے بات کرتے ہوئے مری اپّا نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے تھے انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ پورا ہونے تک ہم سب متحد ہو کر احتجاج کی راہ پر قائم رہیں گے ۔ سی آئی ٹی یو کے اومیش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ 19 کے تحت شہریوں کو جہاں چاہے رہائش اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کی پیشانی پر غیر ملکی ہونے کی پٹی باندھنا جرم ہے ۔

اس عام اجلاس کے موقع پر جھگی بستی واسیوں کی تنظیم کے آئزاک امرت راج، جن وادی مہیلا سنگھا کی نندنی، سلم ڈویلرس ایسو سی ایشن، کرناٹکا جن آندولن ، کرناٹکا جن شکتی، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (یس آئی او)، این ایف ڈبلیو، سی آئی ٹی یو اور دیگر ترقی پسند اداروں کے نمائندے موجود تھے ۔ 


Share: