ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : 'شراوتی پمپڈ اسٹوریج' منصوبہ روکنے کے لئے عوامی نمائندے آگے بڑھیں ۔ اننت ہیگڑے اشیسر کا مطالبہ

بھٹکل : 'شراوتی پمپڈ اسٹوریج' منصوبہ روکنے کے لئے عوامی نمائندے آگے بڑھیں ۔ اننت ہیگڑے اشیسر کا مطالبہ

Tue, 07 Apr 2026 12:44:39    S O News
Ananth-Hegde-Ashisar

بھٹکل، 7 / اپریل (ایس او نیوز) ویسٹرن گھاٹ ٹاسک فورس کے سابق صدر اننت ہیگڑے اشیسر کا کہنا ہے کہ شراوتی پمپڈ اسٹوریج منصوبے کے خلاف صرف عوامی احتجاج کافی نہیں ہے بلکہ اسے روکنے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کو آگے آنا چاہیے اور اس کے لئے حکومت پر دباو بنانا چاہیے ۔

کل شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اننت اشیسر نے کہا " مغربی گھاٹ کو بچانے کے مقصد سے کئی برسوں سے جد و جہد کی جا رہی ہے ۔ شراوتی پمپڈ اسٹوریج منصوبے پر روک لگنے تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی ۔"

انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان، رکن اسمبلی جیسے عوامی نمائندوں کی طرف سے متحدہ طور پر اس منصوبے کی مخالفت ہونا ضروری ہے ۔  اس سلسلے میں بینگلورو میں ایک میٹنگ منعقد کرکے اس منصوبے کے خلاف بڑے پیمانے پر آواز اٹھائی جائے گی ۔ 


Share: