ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کا نوجوان سڑک حادثہ میں شدید زخمی، منگلورو میں زیرِ علاج؛ عوام سے امداد کی اپیل

بھٹکل کا نوجوان سڑک حادثہ میں شدید زخمی، منگلورو میں زیرِ علاج؛ عوام سے امداد کی اپیل

Wed, 01 Apr 2026 17:46:05    S O News
Inayat-bangali


بھٹکل، 2/ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل سے ہوناور کی جانب جاتے ہوئے منکی نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں اسکوٹر سوار عنایت اللہ بنگالی، ساکن تینگن گنڈی، چند روز قبل شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر منگلورو کے انڈیانا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ان کا آپریشن ہو چکا ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب بھی نہایت نازک ہے اور وہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ مزید علاج، ادویات اور نگہداشت کے لیے تقریباً 7  لاکھ روپے یا اس سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عنایت اللہ بنگالی ایک محنتی اور دیانت دار شخص ہیں، جو اپنی محدود آمدنی کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کر رہے تھے۔ ان کے چار معصوم بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں، اور سبھی زیر تعلیم ہیں اور مکمل طور پر اپنے والد پر منحصر ہیں۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ گھر کا واحد کفیل اسپتال کے بستر پر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، جبکہ پیچھے ان کا خاندان شدید کرب اور مالی پریشانی کا شکار ہے۔ ان کی اہلیہ کے لیے اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا نہایت دشوار بلکہ تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ کی مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بھرپور مدد کریں۔

جماعت کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ایسے نازک اور آزمائش کے وقت میں ہمارا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ بنتا ہے کہ ہم اپنے اس بھائی کی مدد کے لیے آگے آئیں اور حتیٰ المقدور مالی تعاون کریں۔ انہوں نے  نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوجوان کے علاج کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، تاکہ ایک قیمتی زندگی بچائی جا سکے اور ایک بے سہارا خاندان کو سہارا مل سکے۔

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ نیچے دیے گئے کوڈ کو اسکین کرکے یا فون پے اور گوگل پے کے ذریعے براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں اپنی امداد جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے جناب عبدالمجید حسن اِبّو سے  موبائل نمبر 9739664111 پر رابطہ کرسکتے ہیں

abdul majeed ibbu QRcode

حادثہ کے تعلق سے ساحل ان لائن پر شائع رپورٹ کے لئے یہاں کلک کرسکتے ہیں۔

https://www.sahilonline.net/bhatkal-man-critically-injured-in-car-scooter-collision-shifted-to-mangaluru


Share: