ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب موڈبیدری میں پارک شدہ لاری سے بائک کی ٹکر؛ ماں اور بیٹے کی موت

مینگلور کے قریب موڈبیدری میں پارک شدہ لاری سے بائک کی ٹکر؛ ماں اور بیٹے کی موت

Wed, 01 Apr 2026 02:19:33    S O News
مینگلور کے قریب موڈبیدری میں پارک شدہ لاری سے بائک کی ٹکر؛ ماں اور بیٹے کی موت

منگلورو 31 مارچ (ایس او نیوز): قریبی علاقے موڈبیدری میں ایک پٹرول پمپ کے پاس کھڑی لاری سے پیچھے سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر بائک پر سوار ماں اور بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔ یہ المناک حادثہ منگل کی شام پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت موڈبیدری تعلقہ کے گنٹالکٹے نیرلکے علاقے کی رہائشی پریما اور ان کے بیٹے سین کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں موڈبیدری سے گنٹالکٹے کی طرف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اسی دوران سڑک کنارے کھڑی ایک لاری سے ان کی بائک پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پریما موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ شدید زخمی ہونے والے سین نے اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ دیا۔


Share: